Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ملبے کا ڈھیر غزہ: وبائی امراض پھیلنا شروع ہو گئیں : غزہ میونسپلٹی

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  سات مارچ سے مسلسل اسرائیلی بمباری کی زد میں غزہ شہر کی میونسپلٹی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ملبے اور کچرے کے ڈھیروں کے ساتھ ساتھ سیوریج کے نظام کی بمباری سے تباہی کے بعد صحت عامہ اور ماحولیات کے حوالے سے بحرانی صورت حال سنگین تر ہو رہی ہے۔

غزہ شہر کو ایک نئی تباہی درپیش ہے جو ماحولیاتی آلودگی اور صحت کے مسائل کی وجہ سے ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، غزہ شہر میں تقریباً ایک لاکھ ٹن کچرا موجود ہے، جو تعفن اور بیماریوں کو جنم دے رہا ہے۔ دس ماہ سے جاری بارود کی بارش کے بعد سخت گرمی نے اس چیلنج کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ بات غزہ میونسپلٹی کی طرف سے اتوار کے روز کہی گئی ہے۔

میونسپلٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق، گزشتہ اکتوبر میں غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے، اسرائیلی فوج نے میونسپلٹی کی تقریباً 126 گاڑیاں اور پانی کے 60 کنویں تباہ کر دیے ہیں، جس سے صحت اور شہری خدمات کی مختلف سہولیات کو نقصان پہنچا ہے۔ شہر بھر میں تقریباً 60,000 درخت اسرائیلی فوج نے جڑ سے اکھاڑ پھینکے ہیں۔

غزہ کی میونسپلٹی نے بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ اس صورت حال کو نوٹس لیں اور غزہ شہر کو ایک نئے انسانی بحران سے بچانے میں کردار ادا کریں۔ میونسپلٹی کو آلات، وہیکلز، فاضل پرزہ جات اور ایندھن کی ضرورت ہے، نیز ایسی ادویات کی بھی ضرورت ہے جو بیماریوں سے نجات کے لیے سپرے میں کام آتی ہیں۔

جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan