بیروت – فلسطین افائونڈیشن پاکستان+- لبنان کی وزارت صحت نے آج اتوار کو اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے دیر سریان پر کل رات اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
لبنانی وزارت صحت کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے وضاحت کی ہے کہ گذشتہ روز دیر سریان قصبے پر اسرائیلی جارحیت کے دوران حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہو گئی، جب نبطیہ ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ زخمی ہونے والا ایک ساٹھ سالہ شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
رات کے وقت اسرائیلی جنگی طیاروں نے ضلع نطبیہ کے علاقے محمودیہ کے مضافات کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا، جس سے املاک کو شدید نقصان پہنچا۔