Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نسل کشی روکنےکے لیے دُنیا اٹھ کھڑی ہو:حماس کی اپیل

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) +-اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی روکنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

حماس کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی منظم نسل کشی روکنے کے لیے صہیونی دشمن پردباؤ کے لیے احتجاجی مظاہرے کریں، جلوس اور ریلیاں نکالیں۔

منگل کی شام مرکزاطلاعات فلسطین ک موصول ہونے والے ایک بیان میں حماس نے کہا کہ ”فاشسٹ دشمن کی جانب سے منگل کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیر قصبے میں العودہ اسکول میں قتل عام کیا گیا۔ وہاں بے گھر ہونے والے 29 سے زیادہ لوگوں کی شہادت ہوئی جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ یہ ایک وحشیانہ جنگی جرم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا بدترین گھناؤنا فعل ہے۔ حماس اس جنگی جرم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں عرب ممالک،عالم اسلام  کی عوام اور آزاد دنیا کے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینیوں کی حمایت کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

حماس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں رہائشی محلوں اور نقل مکانی کے مراکز میں بے گناہ شہریوں کے خلاف صیہونی مجرم دشمن کی جارحیت میں اضافہ صیہونی دہشت گرد حکومت کی طرف سے اس بات کی تصدیق ہے کہ وہ اپنے جرائم کے نتائج کی پرواہ کیے بغیر قتل وغارت گری کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے”۔

حماس نے مغربی کنارے میں موجود مزاحمت کاروں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کی مدد اور حمایت کے تمام وسائل کو استعمال کریں دشمن کی جارحیت کا ہرممکن مقابلہ کریں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 38,243 شہید اور 88,33 دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی ریاست کی ننگی جارحیت کے نتیجے غزہ میں تقریباً 1.9 ملین افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan