Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی نصف ملین افراد کو تباہ کن بھوک کا سامنا ہے: عالمی ادارہ خوراک

نیو یارک – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) +-اورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں نصف ملین افراد کو بھوک کی تباہ کن سطح کا سامنا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے ‘ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ “غزہ میں فلسطینی خاندانوں کو اکثر خوراک کا پورا راشن مسلسل نہیں ملتا”۔

انہوں نے وضاحت کی کہ “انسانی امداد تک ناقابل اعتماد رسائی اور محدود ذخیرہ غزہ میں خاندانوں کو خوراک کا راشن حاصل کرنے سے محروم کررہا ہے”۔

اقوام متحدہ کےادارے نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اتوار کو غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے قحط اور خشک سالی کے باعث ایک 6 سالہ بچے کی موت کا اعلان کیا، جس کے بعد پٹی میں غذائی قلت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی۔

وزارت نے کہا کہ “مرکزی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کا ایک بچہ خوراک کی کمی، پانی کی کمی اور طبی سامان کی کمی کے نتیجے میں الاقصیٰ شہداء ہسپتال میں دم توڑ گیا”۔

خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

قوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 38,193 فلسطینی شہید اور 87,903 زخمی ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan