Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی ہرممکن لچکے باوجود نیتن یاھو نسل کشی پر قائم ہے: ھنیہ

غزہ۔(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  +اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے جنگ بندی کے مذاکرات دوبارہ صفر کی سطح پر آسکتے ہیں۔

انہوں نے ثالث ممالک مصر اور قطر کی قیادت سے فون پر جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کے لیے ہرممکن لچک دکھائی مگر صہیونی دشمن ریاست اور اس کا سربراہ بنجمن نیتن یاھو اپنی ہٹ دھرمی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی مجرمانہ پالیسی پر قائم ہے۔

حماس نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہنیہ نے ثالث ممالک کی قیادت ساتھ فون پر بات کی جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن “نیتن یاہو اور ان کی فوج” کو مذاکرات کے ممکنہ خاتمے کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی بالخصوص رفح میں انسانی المیہ ایک خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ نیتن یاہو غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کی خاطر ہونے والے مذاکرات کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس ایک طرف لچک دکھائی رہی ہے مگر دوسری طرف صہیونی دشمن فلسطینیوں کی نسل کشی ، جبری نقل مکانی، ان کے قتل عام اور ان کی تذلیل کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ دشمن نے حماس کی جنگ بندی کے لیے دکھائی جانے والی ہر لچک کا منفی جواب دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے ثالث ممالک سے “نیتن یاہو کی چالوں اور جرائم کو روکنے کے لیے” مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ صہیونی قابض فوج نے غزہ شہر کے آس پاس کے علاقوں کے خلاف اپنی جارحیت میں اضافہ کرتے ہوئے دسیوں ہزار شہریوں کو نشانہ بنایا اور انہیں وحشیانہ بمباری کے بوجھ تلے اپنے گھروں سے بھاگنے پر مجبور کیا۔ یہ غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف نو ماہ سے زائد عرصے سے جاری تباہی کی جنگ کا تسلسل ہے۔ فاشسٹ قابض حکومت تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متکبر دشمن امریکی انتظامیہ کے تعاون سے نہتے شہریوں کے خلاف بدترین جارحیت اور خلاف ورزیاں کرتا ہے۔ وہ ہمارے ثابت قدم عوام کو جھکنے پرمجبور نہیں کرے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan