Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کی اسرائیل پر میزائلوں کی بوچھاڑ، 8 اسرائیلی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)+-شمالی فلسطین کےمقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں 5 فوجیوں سمیت 8 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔راکٹ حملوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ بالائی الجلیل کے علاقے پر لبنانی حزب اللہ کی شدید بمباری کے نتیجے میں تباہی ہوئی ہے۔

قابض فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے فائر کیے گئے ٹینک شکن میزائل کے نتیجے میں 3 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں جو مغربی الجلیل میں ایک عمارت پر گرے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ حزب اللہ کی بمباری میں گلیل کے علاقے کو نشانہ بنایا۔

ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے بھی قابض فوج کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل حملے میں ایک فوجی زخمی ہوا ہے جس میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے قصبے زریت کے قریب فوج کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔

قبل ازیں اسرائیلی ایمبولینس نے اعلان کیا تھا کہ کفار زیتم قصبے میں ایک اسرائیلی شدید زخمی ہوا ہے اور حزب اللہ کے میزائلوں کے فائر کے بعد طبریا کے آس پاس کے علاقوں میں کئی جگہوں آگ بھڑک اٹھی ہیں۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘نے اطلاع دی ہے کہ 10 فائر بریگیڈ اور 6 طیارے زیریں گلیلی کے علاقے میں لبنان سے فائر کیے گئے میزائلوں کے نتیجے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فائر اینڈ ریسکیو اتھارٹی نے کہا کہ اس کی ٹیمیں بالائی گلیلی اور زیریں گلیلی میں راکٹ گرنے کے بعد 3 آگ بجھانے والے مقامات سے نمٹ رہی ہیں۔

قابض فوج نے بتایا کہ لبنان سے لوئر الجلیل کی طرف تقریباً 20 میزائل داغے گئے اور اسرائیلی آرمی ریڈیو نے بھی اعلان کیا کہ ماؤنٹ میرون پر تقریباً 60 میزائل داغے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan