Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح سے ہاتھ پاؤں باندھ کرشہید کیے گئے تین فلسطینیوں کی لاشیں برآمد

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اتوار کے روز فلسطینی ہلال احمر کے طبی عملے نے تین فلسطینی شہداء کی لاشیں رفح شہر کے مشرق میں برآمد کیں۔ ان تینوں کو اسرائیلی قابض فوج نے گرفتاری کے بعد تشدد کرکے شہید کردیا تھا۔ ان کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور ان کے جسم پر تشدد ا گولیوں کے نشانات تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح سول ڈیفنس کے ارکان نے جنوبی غزہ کی پٹی میں کارم ابو سالم کراسنگ سے تین شہیدوں کو ان کے ہاتھ بندھے ہوئے برآمد کیا۔ ایسے لگتا ہے کہ تینوں کو گرفتاری کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد انہیں گولیاں مار کر پھینک دیا گیا تھا۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مشرق میں ان کی رہائی کے چند گھنٹے بعد قابض فوج نے ہفتے کے روز متعدد فلسطینی اسیران کو جان بوجھ کر شہید اور زخمی کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مشرق میں ایک گولہ فائر کیا۔ یہ گولہ رہائی پانے والے قیدیوں کے ایک گروپ کی طرف داغا گیا۔ یہ فلسطینی امدادی ٹرکوں کی حفاظت کرنے والے کارکن تھے۔ انہیں چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

رہائی پانے والے قیدیوں کا کہنا ہے کہ انہیں “اسرائیلی حراستی مراکز کے اندر مختلف قسم کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جو زخموں کا باعث بنتے ہیں، جن میں سے کچھ گہرے ہوتے ہیں اور کچھ مستقل معذوری کا شکار ہوچکے ہیں‘‘۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan