Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین کے جمہوری محاذ کے سربراہ کی دوحہ میں اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

دوحہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین کے جمہوی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل فہد سلیمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دوحہ میں جمعہ کے روز ہونےوالی ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال بالخصوص غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت ، نسل کشی کے جرائم، غرب اردن میں منظم اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور یہودی آباد کاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ا س موقعے پر دونوں جماعتوں کے سینیر رہ نما بھی موجود تھے۔

ملاقات کے آغاز میں دونوں رہ نماؤں نے فلسطینی عوام کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں رہ نماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کی طوفان الاقصیٰ کی جنگ کے دوران فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کے عوام نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا جب کہ مزاحمتی قوتوں نے دشمن کا پوری بہادری کےساتھ مقابلہ جاری رکھا۔

دونوں جماعتوں کے رہ نماؤں نے سیاسی اور مذاکراتی منظر نامے میں ہونے والی پیشرفت،صیہونی قابض ریاست سے چھیڑی جانے والی تباہی کی جنگ کے خاتمے کے لیے قطر اور مصر کے ثالثی کو سراہا۔

اس موقعے پر اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم اور نسل کشی کی جنگ کو روکنا ہے۔ ہم غزہ میں مستقل جنگ بندی اور قابض فوج کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں۔

فہد سلیمان اور اسماعیل ھنیہ کے درمیان ہونے والی ملاقت میں فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan