غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں قابض فوج کے خلاف مخصوص کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔ان کارروائیوں میں رفح میں ایک بڑا حملہ اور الشجاعیہ میں دس فوجیوں کی ہلاکت شامل ہے۔ .
القسام بریگیڈز نے ایک فوجی رپورٹ میں کہا کہ القسام کے مجاہدین کی ایک بڑی تعداد دشمن کے آپریشن کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ یہ کمانڈ سینٹر رفح شہر میں تل السلطان محلے کے جنوب مشرق میں قائم ہے۔ اس حملے میں مجاھدین نے دشمن پر سنائپرہتھیاروں اور مشین گنوں کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے خلاف کارروائی کی۔
القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے الناصر صلاح الدین بریگیڈز کے ساتھ مل کر غزہ شہر کے جنوب میں واقع “نیتزارم” محور میں دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سائٹ کو کئی مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع الشجاعیہ محلے میں بغداد اسٹریٹ کے وسط میں ایک صہیونی “مرکاوہ 4” ٹینک کو “ال یاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔
قبل ازیں شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے قابض فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سنائپر اور بمباری کی کارروائیاں کیں۔
القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے مزاحمت کاروں نے الشجاعیہ میں دشمن کے کمانڈ سینٹر پرحملے میں کم سے کم 10 فوجیوں کو جھنم واصل کیا ہے۔