Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی فورسز اور عراقی مزاحمت کاروں کے حیفا میں حملے

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) یمن کی انصار اللہ فورسز سے وابستہ یمنی مسلح افواج نے بدھ کی رات اعلان کیا کہ انہوں نے عراقی اسلامی مزاحمت کے تعاون سے مقبوضہ فلسطین میں قائم اسرائیلی ریاست کی حیفا بندرگاہ میں ایک اہم ہدف پرمتعدد پروں والے میزائلوں سے فوجی آپریشن کیا ہے۔

یمنی فورسز کی طرف سے جاری بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حیفا بندرگاہ میں آپریشن کے مقاصد کامیابی سے حاصل ہو گئے ہیں۔

فورسز نے فلسطینی عوام کی حمایت اور نصرت کے لیے عراقی اسلامی مزاحمت کے ساتھ مشترکہ فوجی کارروائیاں جاری رکھنے پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک کہ غزہ میں فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا ان کے حملے جاری رہیں گے۔

7 اکتوبر 2023ء کو غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے یمنی افواج اور عراقی مزاحمتی فورسز نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کے ساتھ دشمن کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan