Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی قابض فوج کے طولکرم میں قاتلانہ حملےمیں 4 فلسطینی نوجوان شہید

طولکرم  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غرب اردن کے شمالی شہر  طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ میں رات گئے قابض اسرائیلی فوج کے ڈرون کے ذریعے کیے گئے قاتلانہ حملے میں چار نوجوان شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 22 سالہ یزید سعید عادل شافع ،25 سالہ نمر انور احمد حمارشہ 20 سالہ محمد یاسر رجا شحادہ اور 22 سالہ محمد حسن غنام کنوح کے نام سے کی گئی ہے۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ چاروں نوجوان اسرائیلی ڈرون کے میزائل کا نشانہ بننے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس وقت دم توڑ گئے جب وہ نور شمس کیمپ کے وسط میں تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے ڈرون سے کیمپ کے وسط میں حارہ بطاق پر میزائل فائر کیے جانے کے بعد طولکرم شہر میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

نیشنل ایکشن دھڑوں، اداروں اور طولکرم گورنری نور شمس کیمپ کے شہداء کی یاد میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف غرب اردن کے شہر طولکرم میں طلبا کے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کی اس دہشت گردی کے خلاف بہ طور احتجاج آج بدھ کو شہر بھرمیں ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

اس سےقبل طولکرم شہر اور نور شمس کیمپ پر قابض فوج کے حملوں کے دوران ایک خاتون نسرین ضمیری اور اور چار سالہ بچے محمد سرحان کی شہادت کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر طولکرم گورنری میں شہداء کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan