طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) پیر کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم اور عین الشمس کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے دشمن کا حملہ پسپا کرتے ہوئے قابض فوج کی ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد غاصب فوجی زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ میں مزاحمتی کارکنوں کی جانب سے قابض فوج کی ایک گاڑی پر بم دھماکے سے نشانہ بنایا جس میں متعدد قابض فوجی زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دو بھاری فوجی بلڈوزروں کے ساتھ قابض گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے مغربی محور سے شہر پر دھاوا بولا۔ اس کی مرکزی سڑکوں خاص طور پر العالمی، السیکا اور نابلس میں گشت کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج نے بلڈوزروں کی مددد سے شہر کے شمالی محلے میں الیونس گول چکر کے ارد گرد کے علاقے کو بلڈوز کر دیا۔
قابض فوج کی گاڑیاں نور شمس کیمپ کی طرف بڑھیں اور نابلس اسٹریٹ سے ملحقہ اس کے مرکزی داخلی راستوں پر رک کر اس کا محاصرہ کر لیا۔ اس دوران قابض فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے شہید سیف ابو لبدہ گول چکر کے علاقے میں انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا شروع کر دیا۔
قابض فوجیوں نے کیمپ کے آس پاس کے متعدد مکانات اور بلند و بالا عمارتوں پر چھاپے مارے اور ان کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کر دیے۔
وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ قابض افواج کے طولکرم شہر پر دھاوے کے بعد ہائی اسکول کے امتحانی سیشن کو پیر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔