Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مزاحمت نے شجاعیہ میں دشمن فوج کا ناک دم کررکھا ہے:الدویری

دوحہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین کے عسکری اور تزویراتی ماہر میجر جنرل فائز لدویری نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع غزہ شہر کے مشرق میں شجاعیہ محلے میں مزاحمتی کارکنوں نے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے ہر 24 گھنٹے میں 12 مختلف کارروائیاں کی ہیں۔

جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے شجاعیہ کے علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر عسکریت پسندوں اور فوجی انفراسٹرکچر کی موجودگی کے بعد یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

الدویری کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے فوجی منظر نامے کے ایک تجزیے میں شجاعیہ میں قابض فوج کے آپریشن کا یہ چوتھا دن ہے، اور کل شام تک مزاحمت نے تقریباً 40 مخصوص آپریشن کیے، جن میں قابض فوج کے اعداد و شمار کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

عسکری ماہر کا خیال ہے کہ کارروائیوں کی شدت اور تعداد کا مطلب ہے کہ لڑائی شدید ہے اور مزاحمت محلے میں متعدد طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے شدید لڑائیاں لڑ رہی ہے۔

جب کہ قابض فوج نے بیان کیا کہ مزاحمت ایک “گوریلا جنگ” کے طور پر کام کر رہی ہے۔

عسکری امو رکے ماہر الدویری کا کہنا ہے کہ مزاحمت کی طرف سے کی گئی یہ ایڈجسٹمنٹ اس کی استعداد اور لچک کو ظاہر کرتی ہے جو میدانی صورت حال کے تقاضوں کے مطابق جنگ کے انتظام میں تبدیلی کی اجازت دیتی ہے۔

الدویری نے اس بات پر زور دیا کہ اگر مزاحمتی گروہوں میں سے کوئی ایک پیچیدہ گھات لگانے میں کامیاب ہو جاتا ہے جس سے قابض فوج کو بھاری نقصان ہوتا ہے، تو یہ اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دے گا اور مزاحمت اپنے آپ کو دوبارہ سنبھال لے گی، جیسا کہ پچھلے ادوار میں ہوا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan