Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کی غزہ میں ’سیف زون‘ پربمباری میں 25 فلسطینی شہید

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں المواصی کے مقام پر ’سیف زون‘ قرار دیے گئے علاقے میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے  نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 25 فلسطینی شہید 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے جس علاقے کو نشانہ بنایا اسے پہلے سیف زون قرار دیا گیا تھا اور شہریوں سے اس کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج کے ٹینکوں سے السعودی محلے اور تل السلطان میں بے گھرافراد کے خیموں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

ادھر ریڈ کراس کمیٹی نے بتایا کہ  اس واقعے کے نتیجے میں علاقے میں واقع ریڈ کراس فیلڈ ہسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ جنگ کے دونوں فریقین کو انسانی حقوق کے مراکز کا علم ہے۔ اس کے باوجود ریڈ کراس کے مرکز پرحملہ کرکے اس کے ملازمین کی جانیں خطرے میں ڈالی گئیں۔

ریڈ کراس کمیٹی نے مزید کہا کہ سکیورٹی کا یہ سنگین واقعہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے متعدد واقعات میں سے ایک ہے۔ پچھلے دنوں بھی فائرنگ کے دوران ریڈ کراس کی عمارت پر گولیاں لگی تھیں۔

کمیٹی نے اس حملے کی مذمت کی اور کہا کہ انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔

ادھر گذشتہ روزراسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ رفح شہر اور دوسرے مقامات پر بمباری کے نتیجے میں مزید 45 افراد شہید ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan