Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عزیز دویک گرفتاری کے چند گھنٹے بعد رہا

الخلیل  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی فوج نے جمعرات کو فلسطینی قانون سازکونسل کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک کو حراست میں لینے کے چند گھنٹے بعد شام کو رہا کر دیا۔

جمعرات کی صبح قابض فوج نے ڈاکٹردویک کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ انہیں ایک ہفتہ قبل ہی 8 ماہ کی مسلسل حراست کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

قابض فورسز نےدویک کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے مرکزی دروازے کو اڑا دیا۔اس کے بعد انہیں گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

ڈاکٹر عزیز دویک شمار غرب اردن میں حماس کے سرکردہ رہ نماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ فلسطینی قانون ساز کونسل کے سپیکر رہے ہیں۔

مسلسل آٹھ ماہ کی حراست سے رہائی کے بعد ڈاکٹر دویک نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کسی طرح ظالمانہ سلوک کیا جاتا ہے۔اس پر اسرائیلی فوج نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan