Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی اتھارٹی تیزی کے ساتھ خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے: ناروے کا انتباہ

اوسلو  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) ناروے نے عالمی برادری کو خبر دار کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں فلسطینی اتھارٹی اپنے خاتمے کے قریب یو گی۔ یہ انتباہ یورپی ملک کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایدے نے پیر کے روز کیا ہے۔

وزیرخارجہ ناروے بارتھ ایدے کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی اور پرتشدد واقعات کا مسلسل بڑھ جانا اتھارٹی کے مستقبل کے لیے خطرناک ہے۔ پانچ لاکھ فلسطینیوں کو کام اور روز گار کے لیے اسرائیل جانے کی اجازت سے محروم کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘ روئٹرز ‘ سے بات کرتے ہوئے ‘ فلسطینی اتھارٹی کے لیے صورت حال بڑی سنگین ہے۔ ہم چونکہ اتھارٹی کے ساتھ مل کر بعض امور کو دیکتے ہیں اس لیے ہمیں اندازہ ہو رہا ہےکہ ممکن ہے یہ اتھارٹی اس موسم گرما کے دوران ہی خاتمے سے دوچار ہو جائے۔’

ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا ‘ اگر فلسطینی اتھارٹی اس طرح خاتمے سے دوچار ہونے دی گئی تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ آپ کو ایک اور غزہ کا سامنا کرنا ہو گا۔ جو ہر کسی کے لیے خوفناک ہو گا حتیٰ کہ اسرائیلیوں کے لیے خوفناک ہو گا۔’

واضح رہے ناروے فلسطینیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے ‘ڈونرز گروپ’ کا سربراہ ملک ہے۔ نیز اوسلو معاہدے کا سہولت کار ہونے کے ناطے بھی فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ جڑا ہوا ملک ہے۔

اسی دن قابض فوج نے اطلاع دی کہ اس کے دو فوجی غزہ کی پٹی کے وسط میں ایک اسرائیلی ٹینک میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں مارے گئے۔ جبکہ 10 جون کو رفح میں ایک بوبی پھنسے ہوئے عمارت پر بمباری میں زخمی ہونے کے نتیجے میں ایک اور فوجی کی موت کا اعلان کیا گیا۔

کل اتوار کو قابض فوج نے کہا کہ ایک اور فوجی غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ زمینی لڑائی میں مارا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan