غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا کہ القسام بریگیڈز کی قیادت میں مزاحمت نے صہیونی جنگی کونسل کو ختم کر دیا جو آٹھ ماہ قبل مزاحمت کو ختم کرنے کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔
کل سوموار کو سکیورٹی اور سیاسی کابینہ کے وزراء کے اجلاس میں اسرائیلی قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دو وزراء بینی گانٹز اور گیڈی آئزن کوٹ کے استعفیٰ کے بعد “جنگی کابینہ” کو تحلیل کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔
اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ نیتن یاہو نے حکومتی وزراء کو جنگی کونسل کو منسوخ کرنے کے بارے میں آگاہ کیا جب ایتمار بن گویر نے اس میں شامل ہونے کی درخواست کی۔