غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں ایک فوجی گاڑی پر فلسطینی مجاھدین کے حملے کے نتیجے میں ہفتے کی صبح کم سے کم 8اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سینیر آرمی افسران بھی شامل ہیں۔
ابتدائی طور پرعبرانی میڈیا نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایک پیچیدہ حملے کے میں فوج کو پہچنے والے جانی نقصان کے بارے میں اطلاع دی تھی جس کے بعد ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہلاک اور زخمیوں کو اس جگہ سے نکالنے کی خبر بھی جاری ک گئی۔
ہداشوت بازمان ویب سائٹ کے مطابق غزہ میں تقریباً 5 بجے کے قریب ایک ایسا مشکل واقعہ پیش آیا جب ایک بکتر بند گاڑی پر میزائل فائر کیا گیا جس میں 8 فوجی اور افسران شامل تھے۔ یہ میزائل فوراً پھٹ گیا۔ اس کے اندر موجود تمام فوجی مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ انہیں بچانے کی تمام کوششیں ناکام رہیں اور وہ سب گاڑی کے اندر ہی ہلاک ہوگئے۔
خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔