حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی یہ دھمکیاں کہ وہ آزادی بحری بیڑے کو اغوا کریں گے اور اسے محاصرہ زدہ غزہ وادی میں داخل نہیں ہونے دیں گے،سمندری قذاقی کے مترادف عمل ہے اوراس سے اسرائیل کی دھشت گردانہ ذہنیت کی بھی عکاسی ہوتی ہے- جمعرات کو البیان میڈیا سنٹرکے نام جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ اسرائیل کو اس بحری بیڑے سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ یہ بحری بیڑا غزہ وادی کے گردپچھلے چار سال سے جاری محاصرے اور رکاوٹوں کو توڑنے کے عمل میں شامل ہوچکا ہے- حماس کے رہنما نے کہا کہ آ زادی بحری بیڑے پر اسرائیل کی طرف سے حملہ کرنا آسان نہیں ہے، ایسے حالات رونما ہونگے جو اسرائیل کوحملہ کرنے سے روکیں گے- انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی دھمکیوں کا نوٹس لیں اور قذاقوں والی اس اسرائیلی سوچ پر اپنی پوزیشن واضح کریں-آزادی بحری بیڑے پر حملے کی دھمکی دینا سمندری قذاقی کے مترادف ہے-