Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی پولیس نےفلسطین کے درجنوں حامی مظاہرین گرفتار کرلیے

واشنگٹن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شام امریکی پولیس نے 70 کے قریب فلسطینی حامی مظاہرین کو گرفتار کیا جنہوں نے سان فرانسسکو میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت میں رکاوٹیں کھڑی کر لیں تھیں اور انہوں نے اسے خالی کرنے سے انکار کر دیا۔

مقامی پولیس نے دعویٰ کیا کہ افسران نے عمارت خالی کرنے سے انکار کرنے والے مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کی وجہ دیکھی ہے، جب کہ مظاہرین نے اسرائیل کے بائیکاٹ اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام کے لیے صہیونی ریاست پر مزید ڈالر نہ دینے کا مطالبہ کیا۔

سان فرانسسکو کرانیکل کے مطابق مظاہرین نے پوسٹرز اُٹھا رکھے تھے جن “صیہونیت مخالف یہود دشمنی نہیں ہے”، کے نعرے درج تھے۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ مظاہرین قونصل خانے کےاندر داخل نہیں ہوئے بلکہ عمارت کے احاطے میں ہی رہے اور اسرائیل مخالف نعرے لگاتے ہوئے وہی دھرنا دیا۔

سوشل میڈیا پر پھیلے ہوئے کلپس میں مظاہرین کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف “آزاد فلسطین” اور دیگر نعرے لگاتے دکھایا گیا ہے۔

قونصل خانے نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ مظاہرین “حماس کے حامی فسادی” تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے فوری جواب دیا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں گذشتہ اپریل سے غزہ پراسرائیلی جنگ کے لیے امریکی حمایت کے خلاف طلبہ کی تحریک چل رہی ہے۔ فلسطین کے حامی طلباء کی تحریک بہت سی مغربی یونیورسٹیوں تک پھیلی ہوئی ہے خاص طور پر کینیڈا، فرانس، برطانیہ اور جرمنی میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan