بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اتوار کے روز جنوبی لبنان کے قصبے حولہ میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم دو شہری شہید ہوگئے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ “حولہ پر (اسرائیلی) حملے میں دو شہری شہید ہوئے، جس نے حمامیر کے علاقے میں واقع ان کے گھر کو نشانہ بنایا”۔
اس نے وضاحت کی کہ دونوں شہید “پڑوسی گاؤں میں دودھ بیچ رہے تھے۔”
اس تناظر میں خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ عیتا الشعب کے قصبے کو بھاری توپخانے کی گولہ باری سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ وقفے وقفے سے توپ خانے ناقورہ، الضہیرہ اور یارین کے قصبوں کے مضافات کو نشانہ بنایا۔