Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خون خوارصہیونی فوج کی جارحیت جاری، مزید 75 فلسطینی شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 6 قتل عام کیے ہیں جن میں 75 شہری شہید اور 284 زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی تازہ تفصیلات  میں تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک غزہ میں جاری صہیونی ریاست کی جارحیت کے نتیجے میں 36,171 شہید اور 81,420 زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

گزشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan