مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب اور صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے جنوبی لبنان پر داغے گئے میزائلوں پر دستخطی مہم میں حصہ لیا۔
اسرائیلی میڈیا نے ہندوستانی نژاد نکی ہیلی کی ایک تصویر شائع کی، جس میں اسے میزائل پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس نے میزائلوں کی ایک کھیپ لکھا کہ ’’انہیں ختم کر دو، امریکہ ہمیشہ اسرائیل سے محبت کرتا ہے‘‘۔
انتہا پسند اسرائیلی ثقافتی ورثہ کے وزیر امیچائی الیاہو نے “ایکس‘‘ پر ہیلی کی میزائلوں پر دستخط کرنے کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ “دنیا میں ایسے لوگ ہیں جو ترقی کے جھوٹ اور جھوٹی حکمت کے مندروں سے اندھے نہیں ہوتے۔ نکی ہیلی سب سے اہم لوگوں میں سے ایک ہیں‘‘۔
وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی قیادت میں لیکوڈ پارٹی سے تعلق رکھنے والے کنیسٹ کے رکن ہنوک ملویڈیسکی نے بھی اس تصویر کو عنوان کے ساتھ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “میں نکی ہیلی سے بہت پیار کرتا ہوں۔ وہ اسرائیل کی سچی دوست ہے‘‘۔
اسرائیلی چینل 13 (نجی) پر براڈکاسٹر الموگ بکر تصویر کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “کیا ملکہ ہے!” اقوام متحدہ کی سابق سفیر نکی ہیلی نے حزب اللہ کو ایک میزائل بھیجا جس میں اسرائیل کو واضح ہاتھ سے لکھا گیا پیغام تھا۔
یہ تصویر چینل 14 کے ایک صحافی یونون میگل نے بھی شائع کی تھی، جو اسرائیل میں دائیں بازو کے حکومتی اتحاد کے قریب ہے۔
کول ہائے ریڈیو کے ایک صحافی شلمو پولاک جو کہ الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں (حریدیم) سے وابستہ ہیں نے کہاکہ “نکی ہیلی اس میزائل میں اپنے دستخط شامل کر رہی ہے جو جلد ہی حزب اللہ کے مقام پر اتریں گے۔اس پر اس نے لکھا ہے کہ ‘انہیں تباہ کر دو۔ ”
انہوں نے مزید کہا: “اگر یہاں (اس کی X پوسٹ پر) ایک ہزار لائکس ہوں تو میں اس تصویر کو ایالون کے بل بورڈز پر پوسٹر کے طور پر لٹکا دوں گا۔”
ایالون تل ابیب کی ایک سڑک ہے جو گذشتہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جنگ کے خاتمے اور حماس تحریک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے اختتام کا مطالبہ کرنے والے ہفتوں سے احتجاجی مظاہروں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
امریکی صدارتی امیدوار اور اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی صہیونی ریاست کے پاس ان بموں پر دستخط کرنے آئیں جو غزہ کے لوگوں پر پھینکے جائیں گے۔اس نے ان پر لکھا کہ “انہیں ختم کردو”۔