مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے تین فلسطینی کسان زخمی ہو گئے – تفصیلات کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیا کے مشرق میں فلسطینی کسان اپنے کھیتوں میں معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے کہ واچ ٹاورز پر متمرکز اسرائیلی فوجیوں نے ان پر اچانک فائر کھول دیا- وزارت صحت سے وابستہ ایمرجنسی اور ایمبولنس سروسز کے ڈائریکٹر معاویہ حسنین نے مر کز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین فلسطینی کسانوں کو گولیوں کے زخم آئے ہیں- یہ گولیاں اسرائیلی فوجیوں نے کھیتی باڑی میں مصروف کسانوں پر کسی اشتعال کے بغیر چلائیں- درایں اثنا، قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ ،نابلس اور الخلیل سے1فلسطینی گرفتارکر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے-