غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین کے جمہوری محاذ برائےآزادی فلسطین کے سیاسی بیورو کے رکن طلال ابو ظریفہ کو اتوار کی شام صہیونی قابض فوج کی جانب سے جنوبی غزہ کی الصبرہ محلے میں ایک فضائی حملے میں شہید کردیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ رہ نما ابوظریفہ اسرائیلی حملے کے نتیجےمیں شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے الصبرہ کے محلے میں الحمامی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین شہید شہری ہوئے۔
ابوظریفہ ایک فلسطینی قومی رہ نما ہے جس کے فلسطینی دھڑوں کے ساتھ وسیع تعلقات تھے اور وہ اسرائیلی قابض کے خلاف مسلح مزاحمتی پروگرام کے حامی تھے۔
صحافیوں نے ابو ظریفہ کے حوالے سے کہا کہ ہم غزہ کو نہیں چھوڑیں گے ہم لوگوں کو ثابت قدم رہنے کی دعوت دیتے ہیں اور ہم اس میں سب سے آگے رہیں گے۔
فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرنے والی بین الاقوامی کمیٹی (حشد) نے کمانڈر ابو ظریفہ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ابو ظریفہ کا قتل ایک جنگی جرم ہے جو فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔