غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے حراست میں لیے گئے قابض دشمن کے ایک قیدی کی خودکشی کی کوشش کا انکشاف کیا اور اس نے آخری لمحات میں اسے بچالیا۔ القسام نے اس قیدی کے اہل خانہ کو پیغام بھیجا کہ قیدیوں کے حوالے سے اسرائیلی حکومت جھوٹ بول رہی ہے اور وقت ختم ہو رہا ہے۔
القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر ایک مختصر بیان میں کہا: “کچھ دن پہلے خود کشی کرنے والے ایک جنگی قیدی کو جب اس نے خود کشی کی کوشش کی تھی”۔
القسام بریگیڈزنے قابض ریاست اور اس کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ذاتی طور پر اس کے بعض قیدیوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کی خرابی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
القسام نے غزہ میں قابض قیدیوں کے مشکل حالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک تاثراتی تصویر نشر کی، جس میں ایک سوال بھی شامل ہے: ہمیں یہاں کیوں چھوڑا گیا؟
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران قابض طیاروں کی اندھا دھند بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے زیر حراست متعدد قابض قیدی مارے گئے تھے۔