Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ جانے والا امدادی بیڑہ اناطولیا پہنچ گیا

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla5

طویل عرصہ سے محصور فلسطینیوں کی پکار پر غزہ جانے والا بین الاقوامی امدادی بیڑہ اناطولیا پہنچ گیا،اسرائیلی بحریہ نے امدادی قافلہ روکنے کے لئے غزہ کا ساحل سیل کر دیا۔ بین الاقوامی امدادی بیڑے کے نو جہاز معمول کی چیکنگ اور کارگو کو حتمی شکل دینے کے لئے اناطولیا کی بندرگاہ نیو ہاربر پر لنگر انداز ہیں۔ غزہ روانگی سے پہلے قافلے کے مسافر مزید دو دن اناطولیا میں قیام کریں گے۔ اناطولیا کے اسپورٹس کمپلیکس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس اور فریڈم اینڈ ہیومینیٹیرین ریلیف کے صدر بیولینٹ یلدرم نے کہا کہ اسرائیل نے انہیں براہ راست غزہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے عسقلان بندرگاہ اور مصر کی عریش بندرگاہ سے داخل ہونے کی پیش کش کی ہے لیکن بیڑہ غزہ کی بندرگاہ پر ہی لنگر انداز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد کا دعویدار اسرائیل یہ بھول گیا کہ غزہ میں بچوں کے قتل کا ذمہ دار کون ہے۔ آئی ایچ ایچ کے سربراہ نے کہا ہے کہ بیڑے میں 50 ممالک کے مسلمان، عیسائی اور یہودی رضا کار شامل ہیں جن کا مقصد مذہب، زبان اور رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر فلسطینی خواتین، بچوں اور بزرگوں کی مدد کرنا ہے، امدادی بیڑے پر مختلف ممالک کے 25 ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافی بھی غزہ جائیں گے۔جہازوں پر دو ہزار ایک سو چار ٹن سیمنٹ اور چھ سو ٹن سریے کے علاوہ ، بہت بڑی تعداد میں جدید طبی آلات، بچوں کے کھیلنے کا سامان اور معذوروں کے استعمال کے لئے خصوصی سامان شامل ہیں۔ اسی مناسبت سے حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ آزادی بحری بیڑے کو اسرائیل کی طرف سے دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت کارروائی ہے اور اس سے صہیونی شیطانی سوچ کی عکاسی بھی ہوتی ہے- فوزی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کاروان کے شرکاء کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام کریں- فوزی برہوم نے شرکاء کاروان سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی دھمکیوں سے مرعوب نہ ہوجائیں بلکہ اپنے مشن کی تکمیل کیلئے آگے بڑھیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan