الخلیل (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں الظاھریہ کے مقام پر تلاشی کےدوران ایک نوجوان کو حراست میں لیا جسے دوران حراست تشدد کرکے شہید کردیا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ حسن ربی منسیہ نامی مزدور کو کام پر جاتے ہوئے قابض فوجیوں نے تعاقب کے بعد حراست میں لیا جسے دوران حراست تشدد کرکے شہید کردیا گیاا۔
حریت نیوز نے ذرائع کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض فوج نے منسیہ نامی نوجوان کا تعاقب کیا اور اسے گرفتار کرنے سے پہلے اس پر حملہ کیا۔اسے حراست میں لینے کے بعد دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے ایک عمارت کی چھت پر زخمی حالت میں پھینک دیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
قابض افواج فلسطینی عوام کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت میں اضافے کے ایک حصے کے طور پر گرفتار ہونے والوں کے خلاف وحشیانہ تشدد کے جرائم کا ارتکاب کرتی ہے۔