نابلس شہر کے جنوبی علاقے میں ، یتمی گاوں کے 9مکینوں کو اسرائیلی قابض فورسز کی طرف سے نوٹسسز جاری کئے گئے ہیں. جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے گھر بغیر کسی اجازت کے تعمیر ہوئے ہیں اس لئے انہیں مسمار کردیا جائے گا-مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فورسز نے گاوں پر دھاوا بول دیا اور اسی دوران 9مالکان مکانات کو نوٹسز تھمادی گئیں. جن میں کہا گیا ہے کہ ان کے مکانات Eزون میں تعمیر کئے گئے ہیں اور اوسلو معاہدے کے مطابق مکان کی تعمیر سے پہلے اسرائیلی قابض انتظامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے-
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ایک مکان کو خالی کرانے کی کوشش کی جسے دو سال پہلے ایسا ہی نوٹس اجرا کیا گیا تھا . لیکن مالک مکان نے مزاحمت کی اور مکان خالی کرنے سے انکار کردیا-