عمان (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی نمائندہ فرانسسکا البانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کررہا ہے جس کے تحت مزید خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے دنیا کے ممالک کو اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنا ہوں گی۔
اقوام متحدہ کی عہدیدار نے جمعرات کے روز پریس بیانات میں “غزہ میں فوری جنگ بندی، غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضٗے کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے فورسز کی تعیناتی کے لیے” اپنا مطالبہ دہرایا۔
البانی نے مصر اور اردن کے اپنے دورے کے اختتام پر کہا کہ “بقیہ مقبوضہ علاقوں میں تشدد کے پھیلاؤ کی رفتار اور شدت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اسرائیل کے مکمل کنٹرول میں کوئی بھی فلسطینی محفوظ نہیں ہے اور اسرائیل نے ایک بار پھر من مانی کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ اسے تشدد کا مقبوضہ علاقوں تک پہنچنے سے روکنا ہوگا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کے دورے سے یہ بات سامنے آئی کہ غزہ کے حالات پہلے اندازے سے زیادہ بدتر ہیں، جس کے سنگین طویل مدتی نتائج برآمد ہوں گے، کیونکہ جن متاثرین سے وہ ملیں انہیں تباہ کن چوٹیں آئیں اور اپنے خاندان کے افراد کے قتل جیسے بھیانک اور خوفناک واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔