Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ایک اور صحافی شہید، شہید صحافیوں کی تعداد 141 ہوگئی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کل جمعرات کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں صحافی محمد بسام الجمل کی شہادت کے بعد غزہ میں گذشتہ سات اکتوبر کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے کہا کہ ساتھی صحافی الجمل کی شہادت کے بعد غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔

ساتھی صحافی “الجمل” جو کہ فلسطین ناؤ نیوز ایجنسی کے صحافی کے طور پر کام کرتے ہیں رفح گورنری میں قابض فوج کی گھرپر بمباری سے خااندان کے متعدد افراد سمیت شہید ہو گئے۔

سرکاری میڈیا آفس  نے شہداء کے اہل خانہ اور فلسطینی صحافیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

“اسرائیل” نے مسلسل 192ویں دن بھی غزہ کی پٹی پر اپنی تباہ کن جنگ جاری رکھی ہے جس میں عام شہریوں کے خلاف قتل عام اور جرائم کے نتیجے میں  7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 34,262 شہید اور 77,229 زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan