نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ “جب ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ہمیں غزہ کی پٹی میں ہونے والی غیر معمولی تباہی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے”۔
مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں سینڈرز نے مزید کہا کہ “ہمیں غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی سے منہ نہیں موڑنا چاہیے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسی حکومت کو 10 بلین ڈالر کیوں دیں گے جو جان بوجھ کر بچوں کو بھوکا مار رہی ہے؟
گزشتہ 7 اکتوبر سے اسرائیل نے غزہ پر تباہ کن جنگ چھیڑ رکھی ہے جس میں سوا لاکھ سے زیادہ فلسطینی شہید، زخمی اور لاپتا ہوچکے ہیں۔ ان میں سے بیشتر بچے اور خوتین ہیں۔