Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی وادی اردن میں آباد کاروں کے حملے میں فلسطینی خاتون زخمی

طوباس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) شمالی وادی اردن میں صیہونی شرپسند آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں اتوار کی شام ایک فلسطینی خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

طوباس گورنری میں صیہونی آباد کاری فائل کے ذمہ دار اہلکار معتز بشارات نے بتایا کہ شمالی وادی اردن کے عین الحلوہ میں آباد کاروں نے شہریوں کے خیموں پر حملہ کیا اور شہری فاطمہ عالیان زمل دراغمہ کو زخمی کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آباد کاروں نے ملیح جنکشن پر پوری سڑک بند کردی، اور فلسطینی کاروں کو وادی اردن کی طرف جانے والی سڑک سے گزرنے سے روک دیا۔

یہ مسلسل دوسری رات ہے جب آباد کاروں نے عین الحلوہ کے علاقے میں شہریوں کے خیموں پر حملہ کیا۔

ہفتے کی شام آباد کاروں کے گروہ نے شہری دراغمہ اور اس کے بھائی فاثی کے گھروں کو آگ لگا دی اور گھر میں موجود تمام سامان کو تباہ کر دیا اور 80 بکریوں کو بھی چرا کر لے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan