Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود المبحوح کے قاتلوں کی فہرست میں برطانوی شہری کرسٹوفر کا اضافہ

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades18 دبئی میں حماس کے رہ نما محمود المبحوح کے مشتبہ قاتلوں میں برطانوی شہری کرسٹوفر بلیک وڈ ایک نیا اضافہ ہیں جن کا نام انٹرپول نے بین الاقوامی طور پر مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرایا ہے۔ کرسٹوفر کی نشاندہی کے بعد محمود المبحوح کے قتل میں ملوث افراد کی تعداد33 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی ٹیلیوژن کے مطابق36 سالہ برطانوی شہری کرسٹوفر وڈقاتلوں کے گینگ کے دبئی میں قیام سے متعلق انتظامات کی خاطر کئی بار متحدہ عرب امارات آیا اور اس مقصد کیلئے اس نے جعلی سفری دستاویزات استعمال کیں۔ ان کرائے کے قاتلوں نے جنوری میں حماس کے اہم رہ نما محمود المبحوح کو دبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں قتل کیا اوراسی رات وہ جائے واردات سے فرار ہو گئے۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ ایویگڈور لائبرمین نے فروری میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک مبحوح کے قتل میں ملوث نہیں تاہم موساد کے اس قتل میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد برطانیہ نے بھی مارچ میں اسرائیلی سفارتکار کو لندن بدر کر دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan