Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنگ بندی سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں:حماس

قاہرہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اتوار کے روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کا ایک وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچا اور مصر کے وزیر انٹیلی جنس عباس کامل سے ملاقات کی۔

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے وفد نے “اپنے فطری قومی تقاضوں پر عمل پیرا ہونے اور اسرائیلی جارحیت کے مکمل خاتمے، قبضے سے دستبردار ہونے کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے حماس کا اصولی موقف وہی ہے جو پہلے تھا۔ ہمارے مطالبات آئینی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے وفد نے مصری انٹیلی جنس چیف سے ملاقات میں جنگ بندی کے حوالے سے اپنے مطالبات کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں موجود اسرائیلی فوج کی مکمل واپسی، جنگ سے متاثرہ شہریوں کی فوری امداد، بے گھر فلسطینیوں کی ان کے گھروں کو واپسی اور قیدیوں کے باوقار معاہدے کے لیے دونوں طرف سے قیدیوں کی رہائی حماس کے اہم مطالبات ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وفد نے اس بات کی بھی توثیق کی کہ “تحریک تمام فلسطینی قوتوں اور دھڑوں کے ساتھ مل کر اپنے قومی اہداف کے حصول اور ایک مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو اور پناہ گزینوں کی حق واپسی مطالبے پر اصرار کرتی ہے۔

اسرائیل نے ساتھ اکتوبر سے جاری جنگ میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف وسیع پیمانے پر انتقامی پالیسی اپنا رکھی ہے جس کے تحت غزہ کے عوام کے لیے خوراک ، ادویات اور پانی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔

غزہ کے حکام اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق، غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 33,175 فلسطینی شہید اور 75,886 افراد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ پٹی کی تقریباً 85 فیصد آبادی بے گھر ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan