فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ کہ امریکن سوسائٹی غزہ محاصرے کو اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہی ہے اور چاہتی ہے کہ یہ محاصرہ جلد از جلد ختم ہوجائے۔ یہی وہ وجہ ہے کہ امریکن وفود متواتر غزہ وادی میں ،غزہ عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے آتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم ہنیہ نے ان خیالا ت کا اظہار سوموار کو ایک امریکن میڈیکل ٹیم سے ملاقات کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ عالمی برادری کی طرف سے اسرائیلی محاصرے کو مسترد کرنے کی ایک واضح عکاسی ہے۔ انہوں نے وفد میں شامل لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے اس دورے کے دوران کئی اہم اور خطرناک نوعیت کے آپریشن کئے ،اور جن سے کئی قیمتی جانیں بچ گئیں۔ امریکن میڈیکل ٹیم کے وفد کے سربراہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کرنے کیلئے آئے ہیں اور موجودہ صورتحال میں وہ فلسطینیوں کے مصائب و آلام بالخصوص صحت کے شعبے میں کم کرنے کی کوششوں میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے امن کی ضمانت کا راستہ غزہ سے شروع ہوتا ہے اور اس کی اپنی ایک اہمیت ہے