Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’غزہ میں’شہداء انسانیت‘ نےعالمی منافقت بے نقاب کردی‘

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی میں گذشتہ سوموار کو اسرائیلی فوج کی بربریت میں بین الاقوامی امدادی تنظیم کے ساتھ کارکنوں کی شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

ورلڈ سینٹرل کچن کے کارکنوں کی شمالی غزہ کی طرف جاتے ہوئے حملے میں شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اسرائیل اور اس کی پشت پناہ قوتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ورلڈ کچن ہیومینٹیرین ورک ٹیم کے 7 شہداء کے دردناک واقعے کے ساتھ بڑے پیمانے پر بحث شروع کی ہے۔ انہوں نے ان شہداء کو ’شہداء انسانیت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے ایران نواز عالمی قوتوں کی منافقت اور فلسطینیوں سےتعصب کو بے نقاب کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گھناؤنے جرائم اور بےگناہوں کا قتل عام امریکہ جیسی مجرم عالمی دہشت گرد ریاست کی حمایت اور مدد سے ہو رہا ہے۔ امدادی کارکنوں کا خون بھی امریکیوں اور متعصب منافق ملکوں اور ان کی حکومتوں  کی گردن پر ہے۔

سوشل میڈیا کے علمبرداروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس واقعے نے تباہی کی جنگ کے “نسل پرستانہ محرکات” کا بھی انکشاف کیا جب قابض ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے ان “معصوموں” کو قتل کرنے کے لیے معافی مانگنے کے بعد ایک ایسے وقت میں جب یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ شہید، زخمی اور لاپتہ کیا وہ “معصوم” نہیں ہیں؟

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ان ممالک کی جانب سے خصوصی طور پر ان لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اقدام گویا ان کا خون خالص سرخ ہے، جب کہ غزہ کے باقی مظلوموں اور بے گناہوں کا، جن کا خون چھ ماہ سے زائد عرصے کے دوران سیلاب میں بہایا گیا۔ ان کا خون کیوں سفید ہے۔

مصنف اور سیاسی تجزیہ کار یاسر الزاعترہ نے کہا کہ حملہ آوروں کی جانب سے “گلوبل کچن” ٹیم کے ارکان کو ہلاک کرنے کے بارے میں دنیا کی چیخ پکار اس کی منافقت کا ثبوت ہے۔ ان کی تعداد تو سرف چار تھی اور وہ آسٹریلیا، پولینڈ، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا سے تھے مگر ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد بھی صہیونی دشمن کی غزہ میں جاری جنگی مشین اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر دنیا کیوں چپ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan