ذرائع کے مطابق آزادی بحری بیڑے میںبیت المقدس کے سابق بشپ فادر ہیلیر ین کا پوتشی بھی شامل ہو گئے ہیں اور اس امدادی کاروان کے ساتھ وہ بھی غزہ پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق کا پوتشی اتوار کو ترکی کے شہر انطالیا پہنچے جہاں سے وہ اس کاروان میں دیگر سیکڑوں شرکاء کے ساتھ مل کر غزہ روانہ ہونگے۔عالمی کمیٹی برائے انسداد غزہ محاصرہ کے نائب سربراہ نے فادر کاپوتشی کے کاروان میں شمولیت کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے کیونکہ فادر کا پوتشی فلسطین کی ایک ممتاز شخصیت ہیں جو قابض اسرائیل کی آنکھوں میں ہمیشہ کھٹکتے رہتے ہیں۔ واضح رہے 30 سال پہلے فادر کا پوتشی کو اسرائیلی قابض انتظامیہ نے فلسطین سے جلاوطن ہونے مجبور کیا تھا۔اسی مناسبت سے یورپی مہم برائے انسداد غزہ محاصرہ کے بیان کے مطابق سوموار کو ریلیف سامان سے لدھے جہاز یونانی بندر گاہ سے قبرص روانہ ہونگے اور وہاں آزادی بحری بیڑے کے کاروان میں شامل ہونگے۔ کاروان کے ترجمان رامی عبدہ نے مزید کہا کہ اسی روز چار جہازیونانی اور کریٹ کی بندرگاہوں سے شام کی طرف روانہ ہونگے۔ ترجمان کے بقول یونانی سویڈن مال بردار جہاز 2.5ملین ڈالر کا ریلیف سامان لا رہا ہے ،اور جو دوسرے جہازوں کے ساتھ جمعہ کو غزہ میں داخل ہو گا۔