فلسطینی مجلس قانون ساز کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد الرمحی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین بے مقصد اور بے ھنگم مذاکرات سےل نہیں ہو گا بلکہ صبر کے ساتھ بھر پورمزاحمت سے اس کا حل نکل آئیگا۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسے یقین ہے کہ مزاحمت کا راستہ حالات تبدیل کر سکتا ہے، کیونکہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کا ہر اقدام پسپائی کی طرف ہی جاتا ہے۔ حماس ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ ان کی تنظیم دراصل اسرائیلی حکومت کے ساتھ فتح کے معذرت خواہانہ رویے کا توڑ کرنے کیلئے فلسطین کے سیاسی اکھاڑے میں سامنے آئی۔ انہوں نے کہا کہ فتح اور اس کے قائدین خوف کے شکار ہو کر پی ایل سی کو مفلوج کرنے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہیں کہ کہیں ممبران قانون ساز سلام فیاض کی غیر آئینی حکومت کو ختم اور محمود عباس کے ان تمام احکامات اور شاہی فرمانوں کو منسوخ نہ کریں جن کا وہ کونسل کی عدم موجودگی میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔