حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے کسی بھی خطرے کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے کہا کہ دوہزار میں جنوبی لبنان کو صیہونی قبضے سے آزاد کرانا حزب اللہ کا کارنامہ تھا اور یہ ھدف مزاحمت ہی کے سہارے حاصل ہوا ہے۔ صفی الدین نے کہا سن دوہزار کے واقعات کےبعد صاف ظاہر ہوچکا کہ صیہونی حکومت ایسے گڈھے میں گرگئي ہےجس سے نکلنا اس کے لئے مشکل ہے۔