تحریک حماس کےسیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ تحریک حماس جنگ پسند نہیں ہے لیکن اگر اس کے خلاف چھیڑی گئي تو وہ ڈٹ کرمقابلہ کرے گي۔خالد مشعل نے فلسطینیوں بالخصوص غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحانہ کاروائیوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ پردوبارہ حملہ کیا توصیہونی حکومت کوبائيس روزہ جارحیت کی طرح ہی شکست ہوگي ۔ خالد مشعل نے فلسطینی انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیان دوبارہ شروع ہونےوالے مذاکرات کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ یہ مذاکرات ناکام ہوکررہیں گے کیونکہ ان مذاکرات میں امریکہ صیہونی حکومت ہی کا ساتھ دے رہاہے۔