Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پاکستانیوں کا حکومت سے فلسطین کے لیے فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ بچاؤ مہم کا حکومت پاکستان سے فلسطین کے لیے فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کردیا ڈی چوک میں دھرنا دے دیا گیا۔ غزہ بچاؤ مہم  کے سرپرست سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے قیادت کی۔ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعودجنجوعہ نے بھی تنظیم کے کارکنوں کے ہمراہ شرکت کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ غزہ کے مرد، خواتین اور بچے اسرائیل کی غیر قانونی طور پر قابض، نسل پرست حکومت کے ہاتھوں 170 دن سے محاصرے میں ہیں۔ بھوک، ہوائی حملے، جنسی حملے، اور بچوں کا وحشیانہ قتل بزور طاقت جاری ہے۔  اسمارٹ فونز کے ذریعے دنیا دیکھ رہی ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی فلسطینیوں کی نسل کشی بدستور جاری ہے۔

ہم اس امر پہ نہایت حیران ہیں کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیل سے کم از کم فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں کون سا امر مانع ہے؟  ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے فوری طور پر عالمی مداخلت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔بین الاقوامی عدالت انصاف میں انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے اسرائیل کے پراسیکیوشن میں جنوبی افریقہ کو شامل کرنے کے لیے ایک باضابطہ ٹیم تشکیل دے۔. اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں اسرائیل کے جنگی جرائم پر کارروائی شروع کرے۔

23 مارچ کو منعقدہ یوم پاکستان کی پرجوش تقریب ہمارے حوصلے کو مہمیز کرتے ہوئے عالمی سطح پر ہماری فوج کی مہارت اور بہادری کا اعادہ کرتی ہے۔ ہمیں اس طاقت کو عالمی سطح پہ اپنی جائز حیثیت متعین کرنے کے لیے سامنے رکھنا چاہیے۔ ہمیں اسلامی تعاون کی تنظیم  کو  باور کروانا چاہیے کہ اس کے چارٹر میں درج  ہے کہ اس تنظیم کا مقصد،”فلسطینی عوام کی حمایت کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے حق خود ارادیت کا استعمال کریں اور القدس  کو دارالحکومت بناتے ہوئے اپنی خودمختار ریاست قائم کریں، اور اپنے کے تاریخی اور اسلامی تشخص کے ساتھ ساتھ وہاں کے مقدس مقامات کی بھی حفاظت کریں”۔

اب وقت آ گیا ہے کہ نوشتہ دیوار کو پڑھ لیا جائے، اور خودمختار ریاست پاکستان کی منفرد جیو-پولیٹیکل حیثیت کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کو اس ہولناک مسئلے کے پرامن اور منصفانہ حل پہ مجبور کیا جائے جو پوری دنیا کے امن کو سبوتاژ کر سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan