Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

سیاسی ومذہبی جماعتوں کا جمعۃ الوداع یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ

کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ماہ رمضان ماہ فلسطین مہم کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں یکجہتی فلسطین کانفرنس منعقد کی گئی۔کانفرنس میں مختلف سیاسی و مذہبی رہنما وں نے مشترکہ قرار دادکو منظور کیا۔ڈاکٹر صابر ابو مریم کا مشترکہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کا ذمہ دار امریکہ ہے، فی الفور جارحیت بند کی جائے۔غزہ میں جارحیت کے خاتمہ کے ساتھ غزہ سے تمام اسرائیلی قابض فوجی باہر نکل جائیں۔ ہنگامی بنیادوں پر خوارک اور ادویات سمیت ضروریات زندگی کی اشیاء کی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔مکمل اور مستقل جنگ بندی کی جائے اور تباہ شدہ مکانات اور عمارتوں کی تعمیر کے لئے مسلم دنیا اور عالمی دنیا اپنا کردار ادا کرے۔ دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آخری جمعہ،جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس منایا جاتا ہے، اس سال غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لئے حکومت پاکستان جمعۃ الوداع کوسرکاری سطح پر عالمی یوم القدس منانے کا اعلان کرے۔مسلمان ممالک عرب اور غیرعرب ممالک سب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں۔ اسرائیل کو تیل، گیس اور کھانے پینے اور دیگر اشیاء کی ترسیل روک دیں۔فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں حماس، جہاد اسلامی، حزب اللہ،انصار اللہ،عراقی اور یمنی مجاہدین کی مکمل اور بھرہور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔مسئلہ فلسطین پر حکومت کی مسلسل خاموشی سوالیہ نشان ہے۔حکومت پاکستان غزہ میں جارحیت کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات انجام دے۔ فلسطینی عوام کی مدد کے لئے امدادی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔فلسطین کاز سے متعلق بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی سنہرے اصولوں میں سے ہے او ر قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیا ہے اور کبھی تسلیم نہیں کرنے کا واضح اعلان کیا۔ ہم اس پالیسی کی حمایت کرتے ہیں اور اس اصول کے خلاف اٹھنے والی سرکاری یا غیر سرکاری آوازوں کی مذمت کرتے ہیں۔ فلسطین، فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک ناجائز صیہونی ریاست ہے۔ ہم فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطین کا فیصلہ فلسطینی عوام کی امنگوں یعنی ریفرنڈم کے ذریعہ یقینی بنانے کی حمایت کرتے ہیں۔ہم کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں کشمیر ی عوا م کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ کشمیر پر ہندوستانی کی جارحیت اور قبضہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان میں ایسی تمام مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہیں جن کا فائدہ براہ راست یا بلا واسطہ غاصب صیہونی حکومت تک پہنچتا ہے۔
کانفرنس سے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ آج کی کانفرنس اہل پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے کیونکہ اس کانفرنس میں پاکستان کا ہر طبقہ موجود ہے۔ حماس کا طوفان اقصیٰ آپریشن فلسطین کی آزادی کیلئے قدم ہے۔حماس کے حملے نے پوری دنیا کو مسیج دیا ہے کہ امریکہ واسرئیل سے ڈرنا نہیں ہے۔پوری دنیا میں رائے عامہ فلسطین کے حق میں ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کو کہتا ہوں حماس کو ختم کرنا صرف آپ کا خواب ہے۔اہلیان پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔دنیا مسئلہ فلسطین کا مستقل حل فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق کرے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ فلسطین پر قبضہ کرنے والے انبیاء کے قاتل ہیں۔اسرائیل افواج جانتی ہے کے انکا کتنا نقصان ہوا۔حماس کو ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے منہ کی کھا رہے ہیں فلسطینی عوام کی ہر ممکنہ امداد کی جائے۔عوام اسرائیلی مصنوعات کا بیکاٹ کر رہے ہیں۔اسرائیلی معیشت پر کافی اثر پڑا ہے۔
کانفرنس میں ایم کیو ایم رہنما سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر روؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ارب مسلمان فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھائیں اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس ہے فلسطین یہودی آباد کاری جعلی ہے ہمارے حکمران امریکی سفیر سے ڈرتے ہیں ماؤں اور بچوں کی قربانیوں سے لازوال تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ فلسطین کی آزادی کو اب کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہیں استعماری قوتیں فلسطین میں پسپا ہوچکی ہیں۔
کانفرنس سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد کے لئے امدادی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں۔حکومت پاکستان فلسطین کے مسئلہ پر انتہائی سستی سے کام لیا ہے تاہم حکومت مظلوم فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کرے۔مسلم حکمران فلسطین کا ساتھ نہیں دے رہے۔فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں مسلم حکمرانوں کو یورپی ممالک سے خطر ہ ہے عرب ممالک امریکہ،برطانیہ،فرانس سمیت یورپی ممالک کے پٹھو ہیں۔
کانفرنس سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کہنا تھا کہ ہمارے ملک کوآئی ایم ایف نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ہم سانس بھی ان کی مرضی سے لیتے ہیں۔ پی ایس ایل میں فلسطین کا جھنڈا نہیں چھینا جاتا تو امداد چھن جاتی۔اہلیان فلسطین قربانیاں دیکر کامیاب ہوں گئے۔ فلسطینیوں کا خون بے حس مسلم حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہے۔کانفرنس سے اسد اللہ بھٹو،سرفراز ہیتھرو،قاری عثمان،محفوط یار خان،علامہ باقر عباس زیدی،علامہ مرزا یوسف حسین اور بریگیڈئیر (ر) علی حیدر کاظمی نے خطاب میں کہا کہ آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ فلسطینیوں کی مدد کی جائے۔ ہم فلسطین میں ہونے والی نسل کشی پر خاموش نہیں رہ سکتے، حکومت اگر اقدامات کرنے سے قاصر ہے تو عوام کو اجازت دے دی جائے عوام خود اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں گے۔
یکجہتی فلسطین کانفرنس میں شہر بھر سے سیاسی ومذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی،جامعات کے اساتذہ، اقلیتی برادری،فلسطین اکیڈمک فورم اور این جی اوز کے نمائندوں بشمول محمد حسین محنتی، میجر (ر) قمر عباس، علامہ عقیل انجم، اسرار عباسی، مفتی شہریار داؤد، ثاقب نوشاہی،یونس بونیری، پیز ازہر علی ہمدانی، علامہ قاضی احمد نورانی،پاسٹر ڈینئیل، مفتی مرتضیٰ رحمانی،ارجن سنگھ، انیل سنگھ، مگھن سنگھ،معاذ نظامی، شبر رضا،ڈاکٹر شہلا انور، بشیر سدوزئی، کرامت علی، ناہید تاج حیدر، فروا حسن، شمع منشی، ڈاکٹر فیضان، ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر فضلی حسین، ڈاکٹر آصف قادری، ڈاکٹر مدد علی صابری، ڈاکٹر بلال سیالوی، ناصر حسینی صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 

   

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan