Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن میں اسرائیلی دہشت گردی، 24 گھنٹے میں 9 فلسطینی شہید

غرب اردن (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  غرب اردن کے مختلف شہروں اور پناہ گزین کیمپوں میں کم سے کم 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت کے مطابق الامعری کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 18 سالہ فلسطینی نوجوان محمد عبدالکریم زیاد صالحیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

رام اللہ میں ام شرایط کے مقام پر اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔

جنوبی بیت لحم میں غوش عتصیون یہودی کالونی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

ادھراسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں واقع نور شمس کیمپ میں ریاستی دہشت گردی کے دوران کم سے کم دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

ادھر قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں نور شمس کیمپ میں ڈرون سے دو فلسطینی مزاحمت کاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت نضال ابو عید اور ایاد نضال عزمی کانوح کے ناموں سے کی گئی ہے۔

فلسطینی ٹی وی کے مطابق بدھ کے روز نور شمس کیمپ کے ایک مقام پر اسرائیلی ڈرونز کی بمباری کے بعد یہ بیان سامنے آیا۔

ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ الجورا نامی محلے میں واقعے کیمپ میں اس جگہ پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے آج رات کئی گاڑیوں کے ساتھ کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس کا سخت محاصرہ کر لیا۔  جبل النصر، جبل الصالحین اور اس کے مشرقی داخلی راستے کو بند کردیا گیا۔ اس کے آس پاس کے علاقے میں سنائپرز تعینات کیے اور کیمپ کو ایک بند فوجی زون قرار دے کر اس میں داخلے اور باہر نکلنے پر پابندی لگا دی”۔

قابض فورسز نے جبل الصالحین میں شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا ان کی تلاشی لی اور ان کے مکینوں سے پوچھ گچھ کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan