غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں نو قتل عام کیے، جن میں 93 شہید اور 142 زخمی ہوئے”۔
وزارت نے فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے ذریعے پہنچائے گئے ایک پریس بیان میں بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے شہداء کی تعداد 31,819 ہوچکی ہے جب کہ 73,934 زخمی ہوچکے ہیں۔
اس نے نشاندہی کی کہ “ابھی بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا”۔
قابض فوج نے مسلسل 165 ویں روز بھی امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی پر جارحیت جاری رکھی ہے۔