نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں۔
’ایکس‘ پلیٹ فارم پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں رسل نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پوری دنیا سے فوری اقدامات کی متقاضی ہے۔
اس سے قبل پیر کو اقوام متحدہ کے اداروں کی طرف سے تیار کردہ “انٹیگریٹڈ فیز کلاسیفیکیشن آف فوڈ سیکیورٹی” (آئی پی سی ) رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شمالی غزہ کی پٹی کی 70 فیصد آبادی کو “تباہ کن بھوک” کا سامنا ہے۔
اسرائیل نے غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کو محدود کر دیا، جہاں تقریباً 2.3 ملین فلسطینی رہتے ہیں۔ اس کی وجہ سے خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی فراہمی کی قلت پیدا ہوئی اور ایک قحط پیدا ہوا جس نے 17 سالوں سے محصور غزہ میں تقریباً 20 لاکھ بے گھر افراد کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔