Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی غزہ:دو سال سے کم عمر کے 3 میں سے 1 بچہ غذائی قلت کا شکار

جنیوا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں دو سال سے کم عمر کے 3 میں سے 1 بچہ شدید غذائی قلت اور بھوک کا شکار ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ایک بیان میں ’یونیسیف‘ نے کہا کہ “غزہ کی پٹی میں بچوں میں غذائی قلت تیزی سے پھیل رہی ہے اور تباہ کن اور غیر مسبوق سطح پر پہنچ رہی ہے۔ جنگ کے وسیع اثرات اور امداد کی ترسیل پر مسلسل پابندیوں کی وجہ سے غزہ میں بچوں میں بھوک اور غذائی قلت بڑھ رہی ہے”۔

فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی بچوں کی زندگیاں بچانے اور ان کے مصائب کو ختم کرنے کا واحد موقع ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “شمالی غزہ کی پٹی میں حالیہ ہفتوں میں کم از کم 23 بچے غذائی قلت اور پانی کی کمی کی وجہ سے شہید ہو چکے ہیں۔”

فروری میں شمال میں یونیسیف اور اس کے شراکت داروں کی طرف سے کی گئی غذائیت کی اسکریننگ سے پتہ چلا کہ “ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں 4.5 فیصد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جو غذائی قلت کی سب سے زیادہ جان لیوا شکل ہے۔

جانچ میں یہ بھی نتیجہ اخذ کیا گیا “شمال میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں شدید غذائی قلت کا پھیلاؤ 13 فیصد سے بڑھ کر 25 فیصد ہو گیا ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan