Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

چوتھے روزے کو 70 ہزارفلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں تراویح

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کے باوجود گذشتہ شام [جمعرات کی شا] ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز عشاء اورتراویح میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمہ نے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کے چوتھے دن تقریباً 70,000 شہریوں نے مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نماز ادا کی۔

قابض افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں اپنی فوجی چوکیاں قائم کرکے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے لیے طاقت کے استعمال سمیت دیگر حربے استعمال کیے تاہم فلسطینی اسرائیلی پابندیوں کو توڑ کر مسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

قابض حکام نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر خاص طور پر شاہ فیصل، الغوانمہ اور الحدید کے دروازوں پر آہنی رکاوٹیں نصب کیں۔

بیت المقدس میں یہودی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے سربراہ ناصر الہدمی نے کہا کہ یہ دروازے ایک نئی قسم کی جامع رکاوٹ ہیں۔

الہدمی نے نشاندہی کی کہ قابض دشمن مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے داخلے پر مزید کنٹرول، سڑکوں کو کنٹرول کرنے اور عام طور پر عبادت کی آزادی کو روکنے کی کوشش کرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan