غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 7 قتل عام کیے ہیں، جس کےنتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 روزہ دار شہید اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں۔ قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتہ ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 31,341 شہید اور 73,134 زخمی ہوئے ہیں۔
گزشتہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ چھیڑ رہی ہے جس کے نتیجے میں 120,000 سے زائد افراد شہید، زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں، جن میں سے 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں، اس کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔