غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جارحیت نتیجے میں جنوبی غزہ میں امداد کے منتظر افراد کو نشانہ بناتے ہوئے 400 شہریوں کو شہید اور 1300 کو زخمی کیا گیا ہے۔
میڈیا آفس نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج بھوکے پیاسےلوگوں اور اپنے بچوں کے لیے امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بناتی ہے۔ یہ فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا مارنے کی ایک دانستہ سازش اور پالیسی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے آج صبح کویت گول چکر میں داخل ہونے کے لیے امداد کے منتظر شہریوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
گذشتہ رات کویت گول چکر کے قریب امداد کے منتظر افراد کو قابض فوج نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 شہری شہید اور کم از کم 38 زخمی ہوگئے۔
میڈیا آفس نے کہا کہ اس نئے جرم سے کویت راؤنڈ اباؤٹ اور الرشید اسٹریٹ پر امداد کے انتظار میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد اب تک 400 سے زیادہ ہوچکی ہے جب کہ 1300 زخمی ہوچکے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض فوج امداد کے منتظرشہریوں کو نشانہ بنانے میں جو کچھ کر رہی ہے، اس سے شمالی غزہ کی پٹی میں مصائب کی حقیقت کو دور کرنے کی کوششوں کے بارے میں تمام باتوں کا جھوٹ ثابت ہوتا ہے۔